ویمن ورلڈکپ: آئی سی سی نے پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات پر پابندی لگا دی

ویمن ورلڈکپ: آئی سی سی نے پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے تنازعات کے پیش نظر، آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے کو تنازعات سے بچانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے دبے الفاظ میں پاک بھارت موجودہ صورتحال پر سوالات کیے، تاہم آئی سی سی کی میڈیا منیجر سیپوا کازی نے ہدایات جاری کیں کہ پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات نہ کیے جائیں اور ہینڈ شیک پر بھی کوئی سوال نہ ہو، صرف کرکٹ کے حوالے سے سوالات کیے جائیں۔پریس کانفرنس میں فاطمہ ثنا نے بھارت کے خلاف میچ کی تیاری کے بارے میں بتایا کہ ٹیم اچھی تیاری کر رہی ہے اور توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعلان ابھی نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش سے شکست کے باوجود پاکستان ایونٹ سے باہر نہیں ہوا اور ٹیم کم بیک کرے گی۔ فاطمہ نے کہا کہ ماضی میں ٹیموں کے ساتھ میل جول اچھا لگتا تھا لیکن اب پہلی ترجیح صرف کرکٹ کھیلنا ہے، اور ٹیم صرف کرکٹ پر فوکس کر رہی ہے۔قومی کپتان نے کم عمر میں کپتانی سمیت کئی اعزازات حاصل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی سپورٹ کرتے ہیں اور سب ایک ٹیم بن کر کھیلتے ہیں۔