بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی کے سوال پر بوکھلا گئے

بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی کے سوال پر بوکھلا گئے

ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کا رویہ متنازعہ رہا اور کرکٹ میں سیاست لانے کے سوال پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادو گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔

پریس کانفرنس میں تلخ لمحہ
فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے بھارتی کپتان سے سوال کیا کہ:"پوری سیریز میں آپ کا پاکستان ٹیم کے ساتھ رویہ درست نہیں رہا، پہلے آپ نے ہینڈ شیک سے انکار کیا، پھر ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن سے بھی گریز کیا، آپ نے ایک سیاسی پریس کانفرنس بھی کی۔ آپ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کپتان ہیں جنہوں نے کھیل میں سیاست شامل کی۔"یہ سوال سنتے ہی سوریا کمار یادو بظاہر بوکھلا گئے۔ انہوں نے سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی پر غصہ ہونے کا الزام لگایا اور سوال سمجھ نہ آنے کا بہانہ بنا کر بات ٹال دی۔

تنازع پہلے بھی ہوا تھا
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران سوریا کمار یادو کو سیاسی بیان بازی کرنے پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے۔ اس کے باوجود فائنل کے بعد انہوں نے ایک بار پھر پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے تمام میچز کی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے۔