ناجائز اسلحہ ،ہوائی فائرنگ ،6 مشکوک گرفتار

 علی، ولید، یاسر،الطاف نوید اور عابد کو دھر لیا گیا ، متعلقہ تھانوں کے حوالے 
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرلیامانگا منڈی، ایل بلاک، شفیق آباد اور شالیمار میں کارروائیوں کے دوران علی، ولید، یاسر اور الطاف نامی ملزمان کو دھر لیا گیاجن کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد ہواترجمان ڈولفن کے مطابق شیرا کوٹ اور شادباغ میں بھی کارروائیاں کی گئیں جہاں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے نوید اور عابد کو گرفتار کیا گیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 پستول، 2 رائفلیں، گولیاں اور میگزین برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کر کے دم لیں گے