ریکھا اور ان کی مینیجر فرزانہ کے درمیان ناجائز تعلقات کی خبریں، بھارتی میڈیا میں ہلچل

ریکھا اور ان کی مینیجر فرزانہ کے درمیان ناجائز تعلقات کی خبریں، بھارتی میڈیا میں ہلچل

بھارتی میڈیا میں حالیہ رپورٹوں کے مطابق، بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا کے حوالے سے ایک نئی اور متنازعہ خبر سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے اور ان کی خاتون مینیجر فرزانہ کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں۔

ریکھا کی ازدواجی زندگی ہمیشہ موضوع بحث رہی ہے، اور ان کے کیریئر میں کامیاب فلموں کے باوجود ذاتی زندگی میں مشکلات آئیں۔ماضی میں ریکھا اور بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے تعلقات نے بھی میڈیا میں کافی ہلچل مچائی تھی، لیکن یہ تعلق مختصر عرصہ رہا اور ناکام ہوگیا۔ اس کے بعد ریکھا نے بزنس مین مکیش اگروال سے شادی کی، تاہم مکیش کی خودکشی کے بعد ریکھا کی زندگی میں مزید مشکلات آئیں اور انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق، ریکھا نے اپنے شوہر مکیش کی زندگی میں ان کی مینیجر فرزانہ کو نوکری پر رکھا تھا، جو بعد ازاں مکیش کی موت کے بعد ریکھا کے بہت قریب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ قریبی تعلقات ریکھا کی شادی نہ کرنے کی ایک وجہ بنے۔یہ رپورٹیں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ ریکھا اور فرزانہ کے درمیان نہ صرف پروفیشنل تعلقات تھے بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں بھی گہرے روابط تھے۔ اس خبر کے بعد، ریکھا کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں اور بحث جاری ہے، خاص طور پر ان کے ذاتی تعلقات اور ازدواجی فیصلوں کے حوالے سے۔