پنجاب میں سیلاب کی صورتحال: متاثرین گھروں کو واپس، سروے جاری

پنجاب میں سیلاب کی صورتحال: متاثرین گھروں کو واپس، سروے جاری

ڈائریکٹر جنرل پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب، عرفان علی کاٹھیا، نے کہا ہے کہ سیلاب سے نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال اب معمول کے مطابق ہے اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ دریائے ستلج میں بھارت سے مزید پانی آ سکتا ہے، جبکہ دریائے راوی میں بھی بھارت سے 35 ہزار کیوسک پانی آنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اداروں پر مشتمل ٹیمیں سروے شفافیت کے ساتھ کر رہی ہیں۔ چند علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم مجموعی طور پر پنجاب میں فی الحال سیلابی صورتحال نہیں ہے۔