زیر تعمیر عمارت گر گئی ،2 مزدور جاں بحق ، 3 زخمی

علی پور چوک کے قریب 5 مرلہ عمارت کا تیسر ا لینٹر ڈالا جا رہاتھا 
رفیق اور عامر ملبے تلے دب کر دم توڑ گئے، زخمی ہسپتال میں زیر علاج 
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک،گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)گوجرانوالہ کے علی پور چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل کا لینٹر ڈالتے عمارت گر گئی، 2مزدور جاں بحق  اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ علی پور چوک کے قریب 5مرلے کی زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل پر لینٹر ڈالا جا رہا تھا کہ کمزور سٹرکچر کی وجہ سے بلڈنگ زمین بوس ہوگئی اور اس پر  کام کرنے والے مزدور 60سالہ  رفیق اور45سالہ  عامر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ35سالہ حسنین،25سالہ دانیال اور 40سالہ صفدر شدید زخمی ہو ئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔