عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جہلم ویلی میں پانچویں روز بھی شٹر ڈاؤن

چکوٹھی(آئی ین پی)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جہلم ویلی بھر میں پانچویں روز بھی شٹر ڈاؤن،پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند،مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے،تعلیمی ادارے کھلے،اکثریتی سٹاف،طالب علم مکمل غیر حاضر،موبائل،انٹر نیٹ سروسز چھٹے روز بھی مکمل بند،دنیا بھر سے آزاد کشمیر کا رابطہ منقطع،صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا،عوام بھی شدید پریشانی سے دوچار،جہلم ویلی بھر میں سخت سیکورٹی،جگہ،جگہ پر پولیس تعینات،پانچویں روز بھی جہلم ویلی بھر میں کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔