بلوچستان میں آپریشن‘بھارتی حمایت یافتہ7دہشت گرد ہلاک

 سیکورٹی  فورسز  نے ضلع شیرانی میں آپریشن کیا‘  اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد  بر آمد کیا گیا:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آئی این پی ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور   اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد  بر آمد کرلیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔