اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے:آئی ایس پی آر
اسلام آباد ( آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ اور معاونت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔