بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن‘بھارتی حمایت یافتہ12دہشت گرد ہلاک

 فتنہ  ہندوستان اور اس کے سہولت کار پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں، ان کے مذموم عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے:صدر زرداری
 راولپنڈی، کوہلو(آن لائن )سیکیورٹی فورسز کی 5 اور 6 اگست کو بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، یہ کارروائیاں "ردِ فتنہ-3" کے تحت جاری آپریشنز کے سلسلے کا حصہ تھیں، جس کے دوران بھارتی حمائیت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی، آپریشنز میں 12 دہشت گرد ہلاک کئے گئے‘صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ ہندوستان  کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور مہارت کو سراہا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ  ہندوستان اور اس کے سہولت کار پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں، ان کے مذموم عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے