سماجی ترقی کا خواب غزہ کی جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: آصف علی زرداری

سماجی ترقی کا خواب غزہ کی جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: آصف علی زرداری

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کی جائے، جو کم از کم دو سال کے لیے تعینات رہے گی۔

امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق، امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد بھیجی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں، اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق، یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اس کے تحت، فورس کی ذمہ داریاں غزہ کی سرحدی سیکیورٹی، عام شہریوں اور امدادی راہداریوں کے تحفظ، فلسطینی پولیس کی تربیت، اور علاقے کو غیر عسکری بنانے پر مشتمل ہوں گی۔فورس کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرے۔

 یہ فورس ایک نفاذی فورس ہوگی، امن مشن نہیں، اور اس کا مقصد غزہ میں عبوری سیکیورٹی فراہم کرنا ہے تاکہ اسرائیل علاقے سے بتدریج انخلا کرے اور فلسطینی اتھارٹی اصلاحات کے بعد علاقے کا انتظام سنبھال سکے۔قرارداد میں تجویز کیا گیا ہے کہ غزہ کی سول انتظامیہ ایک غیر سیاسی تکنوکریٹ کمیٹی کے ذریعے چلائی جائے گی، اور انسانی امداد اقوام متحدہ، ریڈ کراس، اور ریڈ کریسنٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔