شہرمیں آپریشن،77غیرقانونی کمرشل و نادہندہ املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل املاک و فیس نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن،ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،نیوگارڈن ٹائون،سمن آباد،گلشن راوی، اقبال ٹائون اورحیدرروڈ ٹائون شپ میں 77املاک سربمہر کردیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکولز،بیو ٹی سیلونز، آٹو ورکشاپس گراسری سٹورز، فو ڈ پوائنٹس، دکانیں، دفاتر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔