غیرقانونی کمرشل استعمال پر 118 املاک سربمہر

لاہور ( کرائم رپورٹر ) ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پر 118 املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے فیصل ٹا ئون میں 14، سبزہ زار 34، شادباغ، گلشن راوی، شاہ جمال 30، اور زون فور کے ایریا میں 40سے زائد املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ریستوران، ورکشاپ،بینک، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔