ظفروال :موٹرسائیکل کو حادثہ، گوجرانوالہ کے رہائشی میاں بیوی جاں بحق

ظفروال(خصوصی رپورٹ )ظفروال کے علاقہ قلعہ احمد آبادپل کے قریب موڑ کاٹتے موٹرسائیکل پھسلنے سے حادثے کے نتیجے میں گوجرانوالہ کے رہائشی میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں 54سالہ محمد اسلم ولد منظور احمد اور اسکی 51سالہ بیوی ریاض بی بی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور دونوں کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ احمد آباد منتقل کر دیا۔