ظفروال :رکشہ کی ٹکر ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

 چمیاں منہاساں کا65سالہ محمد حنیف موقع پر ہی دم توڑ گیا
ظفروال (خصوصی رپورٹ)تحصیل ظفروال کے قصبہ درمان میں شکرگڑھ روڈ پر مسلم ماڈل سکول کے قریب صبح سویرے لوڈر رکشے اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بزرگ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ چمیاں منہاساں کا رہائشی 65سالہ موٹر سائیکل سوار محمد حنیف موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کی اور ضروری کارروائی شروع کردی۔