خانیوال: بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ریسکیواہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا
 خانیوال(آئی این پی ) خانیوال میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق خانیوال میں 28اڈہ کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والا خاندان 84 پندرہ ایل کا رہائشی تھا۔جاں بحق افراد کی شناخت عبدالرشید، حسینہ بی بی، بیٹے راشد اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیواہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔