ظفروال میں ٹریفک حادثات، خاتون اور بچہ جاں بحق

فیروزپور روڈ بولا باجوہ سٹاپ پربس کی ٹکرسے زینت دم توڑگئی ،3افرادزخمی 
 درمان روڈ پر تیز رفتار کار نے سکندرپور کے رہائشی 7 سالہ احد افتخار کوکچل دیا
ظفروال (خصوصی رپورٹ) ظفروال میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچہ جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ظفروال فیروزپور روڈ بولا باجوہ سٹاپ پر تیز رفتار بس نے سامنے جاتے ہوئے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں خاتون زینت بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور جاں بحق خاتون کی لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال ظفروال منتقل کردیا گیا۔دریں اثنا ظفروال درمان روڈ پر تیز رفتار کار نے سکندرپور کے رہائشی 7 سالہ احد افتخار کو ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔