گوجرانوالہ:کالعدم مذہبی جماعت کے 19 کارکنوں کا 5 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ ) کالعدم مذہبی جماعت کیخلاف اقدام قتل، روڈ بلاک ، ہنگامہ آرائی سمیت دیگر سنگین دفعات کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ ڈویڑن کی خصوصی عدالت نے 19 کارکنوں کو شناخت پریڈ کیلئے 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ، فاضل جج نے مقدمہ میں گرفتار 8 کارکنوں کا تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا ، جبکہ 5 ملزموں کے پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے التوا کی تفتیشی آفیسر کی درخواست منظور کر لی ۔