مذہبی جماعت کے13 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر)انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مذہبی جماعت کے13 کارکنوں کو قتل ، دہشتگردی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں پولیس نے ملزموں کو چہرے ڈھانپ کر عدالت پیش کیا اور استدعا کی کہ ان کی شناخت پریڈ کرانی ہے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، ملزموں کو تھانہ شاہدرہ پر حملہ ،قتل سمیت دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔