کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کارکنوں کی 10، 10 ہزار روپے کے عوض ضمانتیں منظورکرلیں
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اطلاعات کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔جج نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181  کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں، ان کے خلاف 3 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔