چورکرین سے ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر اکھاڑرفو چکر

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیر پور کے نواحی موضع امیراتیجے کامیں ٹرانسفارمرچوری کی انوکھی واردات ہوئی ، کرین بردارمنی ٹرک پرسوارپانچ مسلح افراد نصف شب کومیاں محمدافضال احمدوٹوایڈووکیٹ کے زرعی فارم پرپہنچے اور دیکھتے ہی دیکھتے کرین سے انکے زرعی ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر اکھاڑ کر ٹرک میں ڈال کرفرارہوگئے ،بصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔چوری کی ایک واردات میں چورکلیرکلاں کی ایک حویلی کی دیوارتوڑ کرداخل ہوئے اورایک بھینس اور ایک بھینساچراکرفرارہوگئے۔