رشوت خوری پر سب انسپکٹر گرفتار

سابق ایس ایچ او عدنان ورک پر رشوت لینے کا الزام ،دوران تربیت اچانک غائب ہو گیا ، اینٹی کرپشن نے ریمانڈ لے لیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم نے چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر میں کورس کے دوران موجود پولیس افسر سب انسپکٹر عدنان ورک کو گرفتار کر لیااینٹی کرپشن حکام کے مطابق عدنان ورک کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ نومبر 2024 میں درج کیا گیا تھا سابق ایس ایچ او عدنان ورک پر الزام ہے کہ اس نے ایک سوسائٹی کے مالک سے رشوت لی تھی۔ذرائع کے مطابق، اینٹی کرپشن ٹیم نے عدنان ورک کو ٹریننگ کے دوران حراست میں لیا، جس کے بعد اسے تفتیش کے لیے چار روزہ ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عدنان ورک چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں دوران تربیت اچانک غائب ہو گیا تھا بعد ازاں پتہ چلا کہ اسے اینٹی کرپشن حکام نے حراست میں لیا ہیعدنان ورک ماضی میں متعدد پولیس چوکیوں اور تھانہ مصطفی ٹاؤن میں ایس ایچ او کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔