رشوت لینے کے الزامات انکوائری میں درست ثابت، مرتضیٰ، امجد، شاہد اور عرفان پر مقدمہ بھی درج
لاہور (کرائم رپورٹر)گجرپورہ کے علاقے میں پتنگیں چیک کرنے کے بہانے 4 پولیس اہلکاروں پر شہریوں سے رشوت لینے کے الزامات انکوائری میں درست ثابت، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملوث چاروں اہلکاروں مرتضیٰ، امجد، شاہد اور عرفان کو معطل کر دیااور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری انکوائری کا حکم دیا تھا، اعلیٰ حکام کے نوٹس کے بعد رشوت کی رقم واپس کرنے سے متعلق ملزم اہلکاروں کی آڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آگئی ، جسے شواہد کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔