انصر نے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر 12 گھنٹے بند رکھا،10 روپے رشوت لی اور چھوڑ دیا
لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس کی چوکی ہلوکی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل انصر علی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہیپولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے سکیورٹی گارڈ محمد وسیم کو حراست میں لے کر تقریباً 12 گھنٹے تک غیرقانونی طور پر بند رکھاالزام ہے کہ ملزم اہلکار نے چوکی انچارج کو اطلاع دیے بغیر محمد وسیم سے 10 ہزار روپے رشوت لے کر اسے رہا کر دیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی