لاہور(کرائم رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ماہ اکتوبرمیں 271افراد کو گرفتارکر کے152مقدمات کااندراج کیا گیا ہییہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت2700سے زائد گرفتاریاں عمل میں لاکرشہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کیا گیا ہیسی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو کرایہ پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوائف کے اندراج سے انحراف کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے پر قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ عناصر کی شناخت میں کرایہ داری رجسٹریشن اہمیت کی حامل ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہری اپنے کرایہ داروں کا اندراج فوری کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون پر عملدرآمدایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔