کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی 2433 گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سرگرم ِ عمل ہے جس سے ایک محفوظ معاشرے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2433ملزمان کوگرفتارکر کے شہر کے مختلف تھانوں میں1384مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرایہ داروں کا پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کرایہ داروں اور نجی ملازمین کے کوائف کا اندراج لازم ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج کرایہ داروں اور نجی ملازمین کے اپنے مفاد میں ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محفوظ معاشرے کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مالکان و کرایہ دار پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں بروقت اندراج کروا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔