کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی،2722 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور پولیس نے رواں سال کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کے دوران 2722 ملزمان کو گرفتار کر کے 1785 مقدمات درج کیے ہیں۔شہر میں سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے کرایہ داری قوانین پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ محفوظ لاہور کے لیے کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج کیے گئے کوائف کی جانچ پڑتال کا عمل متواتر جاری رکھا جا رہا ہے۔