کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 85 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور پولیس نے ماہ نومبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 85 ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2793 ملزمان گرفتار اور 1583 مقدمات درج کئے گئے۔