مبینہ مقابلے ، 7ملزم مارے گئے

 رانا ٹائون میں سی سی ڈی اور ڈاکوئوں میں مقابلہ ہوگیا ، عمر مقبول اور فیصل ہلاک ،3فرار 
چک 157 وگھ سیم پل کے قریب علی ،عمران اور ارمان کھیالی میں ندیم ،اوکاڑہ میں عبدالرحمن پار 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہو ر، چنیوٹ ،گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 7ملزم ہلاک ہوگئے رانا ٹاؤن کے علاقے میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیسی سی ڈی حکام کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اسی دوران سی سی ڈی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،جس پر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہو گئے ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عمر مقبول اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے، سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے اور مختلف تھانوں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ہلاک ملزمان نے ایک روز قبل ڈکیتی کے دوران ایک شہری کو قتل بھی کیا تھا۔بتایاگیاہے کہ سی سی ڈی چنیوٹ ٹیم نے جامعہ آباد کی جانب سے آنے والی تین موٹر سائیکلوں کوچک 157 وگھ سیم پل کے قریب رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران دو اہلکاروں کو گولیاں لگیں تاہم بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ بعد ازاں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اورسرچ آپریشن کے دوران تین افراد کی لاشیں برا?مد ہوئیں جن کی شناخت علی، عمران اور ارمان کے ناموں سے ہوئی جبکہ پانچ دیگر ملزم فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ گوجرانوالہ میں تھانہ کھیالی پولیس سے مقابلہ کے دوران نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ناکہ پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک ڈاکو ندیم عرف ڈیمری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا، جو گوجرانوالہ و شیخوپورہ میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور چوری سمیت 60 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ادھر اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویڑن کی حدود میں مشتبہ ڈاکو ئوں کے تعاقب کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے ایک زخمی ڈاکو عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور نقدی برا?مد ہوئی۔ زخمی کو فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ دم توڑ گیا،ہلاک ملزم جو مبینہ طور پر بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا رکن مختلف اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے 181 مقدمات میں مطلوب تھا۔