لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نیجرائم پیشہ عناصر کیخلاف سپیشل سنڈے کریک ڈاؤن کیاون ویلر،اشتہاریوں،عادی مجرمان،عدالتی مفروران اوراسلحہ کی نمائش کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق اولڈ انار کلی سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا گیاملزم نے سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 3 اشتہاریوں سمیت 5 عادی مجرمان،2 عدالتی مفروران کو گرفتار کیاملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔سبزہ زار اور مناواں اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 2 ملزمان بھی دھر لیے گئے،2 پستول برآمد کئے گئے گرفتار ملزمان کو تھانہ ہنجروال،نوانکوٹ،اولڈاناڑکلی اور دیگر کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف برسرپیکار ہے۔