ڈولفن سکواڈ ،23ملزم دھر لئے

پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی،ون ویلنگ، اورہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن کرتے ہوئے  شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 23 ملزمان کو گرفتار کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 18 ون ویلرز گرفتار کئے گئے پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیاپتنگیں، پستول، گولیاں اورمیگزینز برآمد کئے گئے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے۔