اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کر دیا ، فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی الیکشن23 نومبر کو ہوگا۔این اے 96 ، این اے104 ، این اے143 ، پی پی-98 اور پی پی203 میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ، ٹربیونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کریں گے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی۔ امیدوار تین نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیسکتے ہیں۔ 4 نومبر کو پانچوں حلقوں میں انتخابی نشانات دئییجائیں گے۔ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔