لاہور (یواین پی) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاہور میں پانچ اکتوبر کے احتجاج کے دوران جلائو گھیرائوکے الزام میں پی ٹی آئی رہنما و معروف قانون دان بیرسٹر سلمان اکرم راجااورافضال عظیم پاہٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 23نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے تفتیشی افسران کو کمرہ عدالت میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسران آئندہ سماعت پر حتمی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔