محسن نقوی کی قائد اعظم یونیورسٹی آمد، پشتون کونسل کے زیر اہتمام روایتی رقص کی تقریب میں شرکت
طلبا ء نے وزیر داخلہ کے ساتھ وقت گزارا، محسن نقوی نے پشتون ثقافت کے خوبصورت اظہار کو سراہا
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قائد اعظم یونیورسٹی آمد، وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی، اساتذہ اور طلبا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشتون کونسل کے زیر اہتمام روایتی رقص کی تقریب میں شرکت کی، وزیرداخلہ محسن نقوی نے پختون طلبا کے ساتھ مل کر روایتی رقص اتن میں حصہ لیا۔ طلبا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ وقت گزارا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشتون ثقافت کے خوبصورت اظہار کو سراہا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوجوانوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران تعلیم اور مثبت سرگرمیوں پر زور دینے کی تلقین کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا فخرہیں، پاکستان کی طاقت اس کی ثقافتی یکجہتی میں ہے، پختونوں کی ثقافت کا پوری دنیا میں منفرد مقام ہے