ہماری ثقافت خوبصورتی کی وجہ سے منفرد پہچان رکھتی ہے،رضوان سعید شیخ

 رنگارنگ عالمی ثقافتی تقریب میں پاکستانی ثقافت کا رنگ سب سے نمایاں رہا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے، پاکستانی ثقافت کے شاہکار ہماری تاریخ، معاشرتی اقدار اور قدرتی حسن سے جڑے رشتے کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں۔واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ ونٹرنیشنل ایونٹ روایتی جوش و خروش سے منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے تقریبا ستر سفارتخانوں نے شرکت کی، اس رنگارنگ عالمی ثقافتی تقریب میں پاکستانی ثقافت کا رنگ سب سے نمایاں رہا، جس نے غیر ملکی شرکا کی خصوصی توجہ حاصل کی۔تقریب میں امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کے منفرد، وسیع اور دلکش ثقافتی ورثے کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے پر اظہارِ مسرت کیا۔سفیر پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے