مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے، متفقہ قرارداد پر کسی جماعت نے مخالفت نہیں کی:سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور (سپیشل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سموگ پر مؤثر قابو پانے کے لیے نیا انوائرمنٹ ایکٹ ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ قانون کے تحت عملی اقدامات ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحولیاتی قوانین وقت کی ضروریات سے ہم آہنگ نہیں، اس لیے صوبے میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی جیسے سنگین مسائل کے حل کے لیے نئے قانون سازی ناگزیر ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایک اہم معاملہ ہے اور اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اس ایکٹ کی کمپوزیشن کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے جا رہی ہے۔ملک محمد احمد خان نے اس موقع پر مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئینی تحفظ کے بغیر کوئی بھی قانون دیرپا یا مؤثر ثابت نہیں ہو سکتا۔