دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر :بیرسٹر سیف

 وفاق خود بات کر رہا نہ ہمیں کرنے دے رہا ہے،تماشا دیکھنے کے بجائے دہشتگردی کیخلاف ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے
پشاور (آئی ا ین پی) مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت کرنا ناگزیر ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات کر رہا ہے اور نہ ہمیں بات کرنے دے رہا ہے، وفاق نے افغانستان سے بات چیت کیلئے طے شدہ ٹی او آرز سرد خانے میں ڈال دیے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق تماشا دیکھنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے، خیبر پختون خوا کے عوام اور سکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف کے پی کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کے قومی مسئلے کے حل کے لیے قومی یک جہتی ضروری ہے۔ اندرونی و بیرونی سطح پر دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، کے پی حکومت دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔