پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف

جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ چیٹ باکس شہریوں کے ماحول سے متعلق ہر سوال کا جواب دے گا
لاہور  (سپیشل رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرادیا گیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر تیار ہونے والا واٹس ایپ چیٹ باکس شہریوں کے سوالات کا جواب دے گا۔جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ چیٹ باکس شہریوں کے ماحول سے متعلق ہر سوال کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ صحت کی حفاظت پر بھی مشورے بھی دے گا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے پاکستان کے پہلے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس کے آغاز پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تحفہ ہے۔ ماحول دوستی اصل میں انسان دوستی ہے، ہر شہری انسانی زندگی کا معیار بہتر بنانے میں حصہ دار ہے۔