نئی الیکٹرک پالیسی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کا آغاز کرے گی‘پالیسی کا اعلان30نومبرکوہوگا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔رانا مشہود خان نے الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے حوالے سے رانا تنویر حسین کی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے ماحول دوست گاڑیاں وقت کی ضرورت ہیں، نئی الیکٹرک پالیسی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کا آغاز کرے گی، الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان 30 نومبر تک کیا جائے گا۔وزیر صنعت رانا تنویرنے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔