ویب ڈیسک:بھارتی فضائیہ کا مِگ 29 جنگی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ طیارہ آدم پور کے فضائی اڈے سے اڑان بھر کر آگرہ کی جانب جا رہا تھا جب یہ آگرہ کے قریب زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی۔پائلٹ حادثے سے پہلے طیارے سے باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔