تبلیغی اجتماع ، شرکا کے انخلاء کیلئے ٹریفک پروگرام تشکیل

 آج رائیونڈ سٹی اجتماع آنیوالے تمام روڈز ٹریفک کیلئے بند ہونگے
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکے شرکا کے انخلاء کیلئے ٹریفک پروگرام تشکیل دے دیا گیا ہے، آج بروز اتوار کواختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی اجتماع آنیوالے تمام روڈز ٹریفک کیلئے بند ہونگے، اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی آنیوالے تمام روڈز پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلا یا جائے گا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر انخلاء ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رائے ونڈ پہنچ گئیں، ایس پی صدر شہزاد خان نے مختلف ڈائیورشن پوائنٹس، پارکنگ اور ایگزٹ پلان پر بریفنگ دی، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ رائیونڈ روڈ پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک موٹروے تک دونوں اطراف پر ون وے چلایا جائے گا، بھوبتیاں چوک تا موہلنوال تک دونوں اطراف پر شرکاء کی گاڑیوں کو ون وے چلایا جائے گا، سندر روڈ پر رائیونڈ روڈ تا سندر اڈا ملتان روڈ، رائیوڈ مانگا روڈ، کوٹ رادھا کشن روڈ، اور صوئے آصل روڈ پر پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ انخلاء کے وقت کسی بھی قسم کی ٹریفک کو موٹروے اوررنگ روڈ سے جانب رائیونڈنہیں اترنے دیا جائے گا،انخلاء کے وقت سب سے پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ اسٹینڈ پھر کار اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ، اور آخرمیں بس اسٹینڈ اور ٹرک اسٹینڈ کو خالی کروائے جائیں گے،ٹریفک کی روانی کیلئے وارڈنز کی اضافی نفری اور تمام دفتری سٹاف بھی تعینات کر دیا گیا ہے،ٹریفک دباؤ کم ہونے پر روڈز پر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھا جائے گا، اختتامی دعا کے وقت کسی بھی گاڑی کو اجتماع روڈ پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز انخلا کے موقع پر رائیونڈ سٹی جانے والے شہری صبح7 بجے سے دوپہر12بجے تک رائیونڈ روڈ پر سفرکرنے سے گریز کریں،