عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکا ء کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی

رائے ونڈ( یواین پی)عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکا ء کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی،کراچی سے آنے والی ٹرینوں کے ذریعے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا،سموگ کی وجہ سے ماسک کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا، چھٹی کے باعث جمعہ کے روز مقامی افراد نے اجتماع میں شرکت اور نما زجمعہ ادا کی،ٹرانسپورٹر ز پنڈال تک کا من مانا کا کرایہ وصول کرتے رہے