رائے ونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کے انخلاء کا عمل مکمل

 رائے ونڈ روڈ جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی 
 لاہور(سپیشل رپورٹر)رائے ونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کے انخلاء کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد رائے ونڈ روڈ جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک انتظامات پر افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ اجتماع کے دوران کانسٹیبل سے لے کر سینئر افسران تک تمام اہلکاروں نے دلجمعی اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیئے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک انتظامات کیلئے مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ بہترین ٹیم ورک کے ذریعے اجتماع کے شرکاء کے بحفاظت اور منظم انخلاء کو یقینی بنایا گیا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق انخلاء کے دوران رائے ونڈ کے تمام راستے عام ٹریفک کیلئے بند رکھے گئے تھے، تاہم انخلاء مکمل ہونے کے بعد تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں۔ شہری اب بلاجھجک رائے ونڈ روڈ پر سفر کرسکتے ہیں۔ٹریفک پولیس کی مجموعی کارکردگی پر سی ٹی او لاہور نے اپنی ٹیم کو شاباش دی۔