سینیٹ اجلاس: پیپلزپارٹی اوربی این پی کے ارکان کا احتجاج ‘وزیر مواصلات نے اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں وفاقی وزیر مواصلات کے ریمارکس پر پیپلز پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کا احتجاج ،وزیر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اور وفاقی وزیر مواصلات نے اراکین سے معذرت طلب کر لی۔منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر کی جانب سے ایم 6موٹر وے کی تاخیر کے حوالے سے ضمنی سوال کے جواب میں تمام سیاسی جماعتوں کو تاخیر کا ذمہ دار قرار دینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے