چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کے نشانات پائے گئے،میڈیکل رپورٹ،بھانجے وملازمین کے بیانات قلمبند
لاہور(کرائم رپورٹر) اداکارہ نرگس کا میڈیکل مکمل، میڈیکل رپورٹ میں اداکارہ پر تشدد ثابت ہوگیا ،اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے،تشدد کے وقت بھانجا عمر گھر میں موجود تھا۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل مکمل کروا لیا، میڈیکل رپورٹ میں اداکارہ پر تشدد ثابت ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ میں چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ
انویسٹی گیشن پولیس نے نرگس اور گھریلو ملازمین ، اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر لیے،تشدد کے وقت بھانجا عمر گھر میں موجود تھا۔ دوسری جانب مقدمے میں نامزد ملزم انسپکٹر ماجد بشیر نے قبل از گرفتاری حفاظتی ضمانت کروا لی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سی پولیس نے نرگس پر تشدد کے الزام میں شوہر کو پکڑنے کی کوشش کی مگر گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔