نرگس تشدد ،نامزد ملزم شوہر نے عبوری ضمانت کروالی

جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے:ماجد بشیر 
نرگس کے بیٹے نے کینیڈین ایمبیسی کو تشدد کے بارے درخواست بھجوا دی 
لاہور(کرائم رپورٹر)اداکارہ نرگس پر تشدد کے مقدمہ میں نامزد ملزم شوہر پولیس انسپکٹر نے عبوری ضمانت کروالی عدالت نے 18 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی میری اہلیہ باکردار عورت ہے جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں۔کچھ لوگ اس واقعہ کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی کروں گا انسپکٹر ماجد بشیر کا کہنا ہے کہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے۔میاں بیوی میں جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کرونگا جو ایک عزت دار انسان کرتا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل انسپکٹر ماجد بشیر نے اپنی بیوی اداکارہ نرگس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ غزالہ معروف نرگس کی مدعیت میں تشدد کا مقدمہ انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں درج کر لیا تھا۔جس کی تفتیش ابھی جاری ہیدوسری طرف اداکارہ نرگس کے بیٹے نے کینیڈین ایمبیسی کو اپنی ماں پر تشدد کے بارے درخواست بھجوا دی نرگس کے بیٹے علی مرتضیٰ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے ایمبیسی کو درخواست کی ہیدرخواست میں کہا گیا ہے کہ میری والدہ غزالہ المعروف نرگس کے چہرے اور پورے جسم پر اسکے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے بد ترین تشدد کیا ہے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے جرم کی سزا دی جائے۔میری والدہ غزالہ نرگس کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ایمبیسی کاونسلر کیطرف سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھی آگاہ کر دیا گیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ اداکارہ نرگس تشدد کیس میں میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔