ماجد بشیر نے برکی روڈ پر 9 کنال کا پلا ٹ ہتھیانے کیلئے تشدد کیا‘جائیداد کے کاغذ دینے کا مطالبہ
میرا جبڑا توڑنے اور قتل کرنے کی کوشش کی :اداکارہ‘ماجد بشیر روز میری بہن پر تشدد کرتا ہے:خرم بھٹی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی کے علاقے میں سابقہ ادکارہ نرگس پر اس کے شوہر کا بدترین تشدد ، پولسی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علایق میں رہائش پذیراداکارہ نرگس کو اس کے شوہر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایانرگس کے بھائی خرم بھٹی نے گھر پہنچ کر ون فائیو پر کال کر دی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں انسپکٹر ماجد کے خلاف تشدد، دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاایف آئی آر کے مطابق ماجد بشیر نے برکی روڈ پر 9 کنال پلاٹ ہتھیانے کیلئے تشدد کیا،صبح سے ماجد بشیر سونا،جائیداد کے کاغذات ،نقدی کا مطالبہ اور آفتاب اقبال کی سابق بیوی مریم کو گھر لانے کیلئے دباؤ ڈالا،مطالبات ماننے سے انکار کیا توماجد بشیر نے سرکاری پستول سے تشدد کیا،اداکارہ نرگس نے موقف دیا ماجد بشیر نے میرا جبڑا توڑنے اور قتل کی کوشش کی اداکارہ کے بھائی خرم بھٹی کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ماجد بشیر روانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے گزشتہ روز بھی اس نے میری بہن پر اس قدر تشدد کیا ہے کہ اسکی حالت خراب ہوگئی ہے۔ واضع رہے کہ معروف اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کر لی تھی اور شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کربیوٹی سیلون چلا رہی ہے