اداکارہ نرگس شوہر کا تشدد، جبڑا توڑ ڈالا

ماجد بشیر 9کنال کے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،پہلے بھی مارا پیٹا : اداکارہ 
 وزیراعلی کی ہدایت پر حنا پرویز کی نرگس سے ملاقات ، حفاظت کیلئے پولیس تعینات 
 اداکارہ نے 2002 میں بھی پولیس افسر عابد باکسر پر تشدد کا الزام لگایا
لاہور(کرائم رپورٹر)اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر نے بدترین تشددکا نشانہ بناڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ڈیفنس سی میں رہائش پذیراداکارہ نرگس کو اس کے شوہر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا،نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے گھر پہنچ کر ون فائیو پر کال کر دی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں شوہرانسپکٹر ماجد بشیرکے خلاف تشدد، دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شوہر نے سرکاری پستول سے نرگس کے منہ پر وار کئے، انہیں زمین پر گھسیٹا، پسلیوں پر ڈنڈے مارے اور کمرے میں بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی،ماجد بشیر نے کئی بار نرگس پر تشددکیا اورگزشتہ روز حسب معمول سونا، نقدی اور جائیداد کے کاغذات ہتھیانے کیلئے دبائو ڈالا ،نرگس کے انکار پرماجد بشیر نے تشدد کیا۔نرگس کاکہناتھاکہ ماجد بشیر نے میرا جبڑا توڑدیا اور قتل کرنے کی کوشش کی۔ اداکارہ کے بھائی خرم بھٹی نے کہاکہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے گزشتہ روز بدترین تشدد سے حالت غیر ہوگئی۔، ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کی تشدد کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کی تشدد کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد سے اداکارہ نرگس کے رخسار ماتھے ، سر اور بازووں پر چوٹیں اور دائیں آنکھ بھی متاثر ہوئی اداکارہ نرگس کو کند آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا یاد رہے کہ اداکارہ نرگس پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف درج ہوا ہے انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ کے حوالے سے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی۔ وہ شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کربیوٹی سیلون چلا رہی ہیں ۔چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نرگس پر تشدد کا فوری نوٹس لیا اورمیں نے ان کی ہدایت پر نرگس سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے نرگس کیساتھ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تشدد کے ایسے واقعات بالکل بھی قابل قبول نہیں ہیں، نرگس کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔کینیڈین شہریت رکھنے والی اداکارہ نے 2002 میں بھی اس وقت کے پولیس اہلکار عابد باکسر پر تشدد کا الزام لگایا۔