لاہور(کرائم رپورٹر) اداکارہ نرگس تشدد کیس کی تفتیش خصوصی تفتیشی یونٹ کومنتقل کردی گئی۔ اداکارہ پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ آگئی۔ ایس ایس او آئی یو کینٹ ڈویڑن کی خاتون آفیسر تفتیشی افسر مقرر کردی گئیں۔ کیس کا ملزم انسپکٹر ماجد بشیر تاحال شامل تفتیش نہیں ہوا۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم 18نومبر تک حفاظتی ضمانت پر ہے۔میڈیکل رپورٹ میں چہرے، گردن اور کمر پر تشدد ثابت ہوا ۔