اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سپیشل جج سنٹرل ٹو کی عدالت نیصد آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف و دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کیریفرنس میں چالان پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی،گزشتہ روز ایف آئی اے کیجانب سے کیس کا چالان عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا،پراسیکیوٹر کاکہنا تھا کہ ابھی گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جارہے ہیں اسکے بعد چالان پیش کیا جائے گا، عدالت نے سماعت30 مئی تک ملتوی کردی۔ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس ایف آئی اے عدالت کو ٹرانسفر کیا گیا تھا۔